بنگلورو،2؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہمارا ہے، ریاست کو توڑنے والے غداروں کا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جن بدکرداروں کو اقتدار سے کوئی سروکار نہیں ہے ، انہیں سبق سکھایا جانا چاہیے۔ کرناٹک ہمارا ہے، ملک کو توڑنے والے غداروں کا نہیں۔ وہ سب غدار ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو توڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسی حاصل کرنے کیلئے لوگوں کا دماغ توڑ رہے ہیں۔ کل گھروں کو توڑا جائے گا ۔ ہندوتوا کے نام پر وہ ہندوتوا کی تباہی کی علامت ہیں ۔ ایسے فرضی لوگوں کی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔